ابوظبی نے گھریلو قرنطینہ سے متعلق پابندیوں کی وضاحت کر دی

اماراتی ریاست ابوظبی کی جانب سے نے گھریلو قرنطینہ سے متعلق قواعد و ضوابط کی وضاحت کی گئی ہے۔ جس کے تحت ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والوں کے درمیان گھریلو قرنطینہ کی شرائط میں فرق ہوگا۔ ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ابوظبی پبلک ہیلتھ سنٹر کے اشتراک سے جو احکامات جاری کیے ہیں ان کے مطابق کورونا کے مصدقہ مریض کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں پر گھریلو قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی۔
کمیٹی کے مطابق جن افراد نے ویکسین لگوا رکھی ہے ، اگر وہ کسی کورونا مریض سے رابطے میں رہے ہوں تو انہیں پانچ روز کا گھریلو قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا، ان افراد کو قرنطینہ کے چوتھے روزپی سی آر ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا ۔
اگر ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آ جاتی ہے تو یہ پانچویں روز رسٹ بینڈ کلائی سے ہٹا سکیں گے۔ جبکہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے، اگر وہ کسی کورونا کے مصدقہ مریض سے رابطے میں رہے ہوں تو انہیں 10 روز کا قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔ان افراد کو آٹھوی دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا، جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی یہ لوگ قرنطینہ کے دسویں روز رسٹ بینڈ ہٹا سکیں گے۔ جن افراد نے گھریلو قرنطینہ کے لیے رجسٹریشن کروا ئی ہے وہ ابوظبی کے مینا زاید سنٹر، العین کے کنونشن سنٹر اور الظفرہ ہاسپٹل سے بغیر اپائنٹمنٹ لیے موقع پر ہی مفت پی سی آر ٹیسٹ کروا سکیں گے۔ کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے تما م لوگوں کو تاکید کی ہے کہ کسی کورونا کے مریض سے رابطے میں رہنے پر وہ خود کو فوری طور پر قرنطینہ کر لیں تاکہ ان کے گھر والے اور دیگر قریبی افراد میں کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ کم سے کم ہو سکے۔

Back to top button