آزاد کشمیر انتخابات: پی ٹی آئی نے ایک اور نشست پر میدان مار لیا

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف نے ایک اور نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے16 باغ میں پی ٹی آئی کے میر اکبر نے23ہزار165 ووٹ حاصل کیے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار قمرالزمان ے22 ہزار 848 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد جموں وکشمیر کی45ممبرز پر مشتمل قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی 25 نشستیں حاصل کی ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 11، پاکستان مسلم لیگ نواز 6, مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک سیٹیں پر کامیاب ہوگئی ۔ ایک حلقے پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔