اہرام مصر کے نیچے خفیہ شہر دریافت

سائنس دانوں کی ایک  ٹیم نے اہرام مصر کے نیچے دوسرے شہر کی دریافت کے متعلق اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ چیز زیر زمین ایک پیچیدہ ڈھانچے کی موجودگی کو ثابت کرتی ہے جو جیزا کے اہرام کو سطح سے دو ہزار فٹ کی گہرائی کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ نو دریافت شدہ ستون اور خانوں کے وجود کی اگر تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ تاریخ کو ایک نیا رخ دے سکتے ہیں۔

ٹیم نے اس سے قبل مارچ میں خفرع اہرام کے نیچے زیر زمین وسیع ڈھانچے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جس کے بعد بڑے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی جانب سے ان کو شدید ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دریافت غلط ہے اور اس کی کوئی سائنسی بنیادیں نہیں ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف اسٹارتھکلائیڈ کے ریڈار ماہر اور تحقیق کے شریک مصنف فلیپو بیونڈی نے بتایا کہ اس بات کے 90 فی صد امکانت ہیں کہ مینکور کے نیچے بھی ویسے ہی ستون ہیں جیسے خفرع کے نیچے ہیں۔

Back to top button