سابق سیکریٹری دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ماہر بیوروکریٹ اور جدید فوج کا وژن کے حامل سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ 88 سال کی عمر میں آنجہانی ہوگئے۔
ان کے اہلخانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آخری وقت میں وہ نیو میکسیکو کے ٹاوس میں اپنے عزیز و اقار کے ساتھ تھے۔
ڈونلڈ رمز فیلڈ نے چار امریکی صدور کے دور حکومت اور کارپوریٹ امریکا میں تقریبا ایک چوتھائی صدی میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
رمزفیلڈ وہ واحد شخص تھے جس نے پینٹاگون کے چیف کی حیثیت سے دو مرتبہ خدمات انجام دیں۔
پہلی مرتبہ 77-1975 میں پینٹاگون کے چیف کی حیثیت سے منصب سنبھالا تب تک کے وہ سب سےکم عمر عہدیدار تھے اگلی مرتبہ 2001-06 میں عہدہ سنبھال جب وہ سب سے عمر رسیدہ تھے۔
وہ 1988 میں ریپبلکن کے صدارتی امیدوار بھی تھے جو ان کے لیے ناکامی کا باعث بنا تھا کیونکہ وہ وائٹ ہاؤس میں چیف اسٹاف، امریکی سفارتکار اور رکن کانگریس میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے تھے۔
عراق میں جنگ سے متعلق فیصلہ رمز فیلڈ کے کیریئر کے لیے سیاہ باب رہا ہے جو ان کی بیشتر کامیوں کو ماند کردیتا ہے۔
سیکریٹری دفاع کی حیثیت سے دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے کے بعد 11 ستمبر 2001 کو خودکش اغوا کاروں نے نیویارک اور پینٹاگون میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کیا اور امریکا جنگوں میں دھکیل دیا جبکہ امریکی فوج اس کے لیے تیار نہیں تھی۔
رمز فیلڈ نے امریکی حملے اور افغانستان پر طالبان کے خاتمے کی نگرانی کی۔
اس دوران رمزفیلڈ ایک ٹی وی اسٹار کی حیثیت اختیار کر گیا تھے۔
2002 تک بش انتظامیہ کی توجہ عراق منتقل ہوگئی جس کا 11 ستمبر کے حملوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
عراق پر امریکی زیرقیادت حملہ مارچ 2003 میں شروع کیا گیا، بغداد تیزی سے تباہی کا شکار ہوا اور ساتھ ہی امریکی اور اتحادی افواج جلد ہی سخت مذمت کی لپیٹ میں آگئے۔
عراق میں حملے سے قبل حالات کا جائزہ نہ لینے پر رمز فیلڈ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈونلڈ رمزفیلڈ نے 2004 میں دو مرتبہ صدر جارج بش کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، انہوں نے امریکی فوجیوں کی جانب سے عراق کی ابوغریب جیل میں نظربند افراد کے ساتھ بدسلوکی کے انکشاف کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔
نومبر 2006 میں ڈیموکریٹس نے جنگ کے خلاف جذبات کی بنیاد پر کانگریس کا کنٹرول سنبھالا اور آخر کار جارج بش نے رمز فیلڈ کو فارغ کردیا۔
انہوں نے دسمبر میں دفتر چھوڑ دیا اور رابرٹ گیٹس نے ان کی جگہ سنبھال لی۔
رمزفیلڈ کے سوگواروں میں ان کی اہلیہ، تین بچے اور سات پوتے پوتیاں ہیں۔