عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں, اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ بیرسٹر سلمان صفدر کےمعاون وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے دوران سماعت عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ سلمان صفدرلاہور میں مصروف ہیں، پیش نہیں ہوسکے، عدالت نے پولیس سے سابق چیئرمین کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جوکہ عدالت میں جمع کرا دیا گیا، بعد ازاں عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت  بحالی کی درخواست خارج کی۔

Back to top button