ماہرہ بننے کی خواہش نہیں، سونیا حسین کا شرمین عبید چنائے کو جواب
پرانے معاملے پر خود پر تنقید کیے جانے کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے شرمین عبید چنائے کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زبان کسی طرح بھی ایوارڈ یافتہ فلم ساز جیسی نہیں لگتی۔
شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کی جانب سے ماہرہ خان کے حوالے سے کہی گئی پرانی بات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
چند دن قبل سونیا حسین کے ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے ماہرہ خان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا تھا۔
سونیا حسین نے تین سال قبل ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر وہ ماہرہ خان ہوتیں تو بولی وڈ فلم ’رئیس‘ میں کام نہ کرتیں۔
سونیا حسین نے مذکورہ بیان اگست 2018 میں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام یاسر حسین کے شو کے ایک سیگمنٹ میں دیا تھا۔