وزیراعظم نے قوم کو جلد بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری سنادی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےقوم کوجلدبڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری سنادی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کانجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہنا تھا کہ ہماری حکومت نجکاری پر فوکس کر رہی ہے اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سول اور ملٹری قیادت کے لوگ شامل ہیں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔ ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں، بیرونی سرمایہ کار زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

Back to top button