ٹک ٹاک کی مدھوبالا

سوشل میڈیا نے کئی لوگوں کی زندگی کو بدلا ہے اور کئی افراد کیلئے مقبولیت اور دنیا کی توجہ حاصل کرنے کا سہارا بھی بنا ہے۔کچھ ایسا ہی ماجرا انڈیا میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والی ایک لڑکی کا ہے جو راتوں رات سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی ۔ٹک ٹاک سٹار پرینکا کندوال کی مقبولیت کی وجہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مدھو بالا پر فلمائے گئے گیتوں پر ان کی ’لب سنگنگ‘ کی ویڈیوز ہیں۔
Here is the video of #yekyakardalatune #madhubala #oldsong #blackandwhite #movie #Bollywood pic.twitter.com/IogWts84QT
— priyanka kandwal (@priyankakandwal) October 8, 2019
پرینکا کندوال نے مدھو بالا پر فلمائے گئے بالی وڈ کے شاہکار گانوں پر ’لب سنگنگ‘ کی ہے اور ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔مدھو بالا کی فلموں پر ان کی ’لپ سنگنگ‘ کی ویڈیوز انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اتنی مقبول ہوئی ہے کہ پرینکا کندوال کا نام ہی ’ٹک ٹاک کی مدھو بالا‘ پڑ گیا ہے۔
ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو ز میں پرینکا کندوال نے بالی وڈ کے پرانے گانوں جیسا کہ فلم ’چلتی کا نام گاڑی‘ کے’حال کیا ہے جناب کا‘ فلم ’کالا پانی‘ کے ‘اچھا جی میں ہاری‘ ’بمبئی کا بابو‘ کے ’دیکھنے میں بھولا ہیں‘ پر لپ سنگنگ کی ہے۔
Acha jimain Haari. #achajimainhari #madhubala #oldsongs #BollywoodActress #bollywood pic.twitter.com/gWvrNbmZO0
— priyanka kandwal (@priyankakandwal) October 9, 2019
بلیک اینڈ وائٹ فریم میں ریکارڈ کی گئی ویڈیوز میں پرینکا چندوال نے اپنے آپ کو متوفی اداکارہ مدھو بالا کے روپ میں ڈھال دیا ہے۔
پرینکا چندوال نے مدھوبالا پر فلمائے گئے گانے ’پگلے ہیں پگلے‘ پر اپنی ’لپ سنگنگ‘ کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مدھوبالا جی کے گانوں پر میری ویڈیوز کو پسند کرنے کا شکریہ۔ یقینا وہ (مادھو بالا) ایک جادو ہیں دونوں میں کوئی تقابل نہیں۔ یہ تو بس تفریح کے لیے ہیں۔ یہ ویڈیوز بناتے ہوئے میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ آپ ان کو اتنا پسند کریں گے۔
Haal kaisa hai apka #madhubala #oldisgold #movie #Bollywood pic.twitter.com/7YAmUnETpy
— priyanka kandwal (@priyankakandwal) October 8, 2019
22 سال پر مشتمل اپنی فملی کیریئر میں مادھوبالا نے 70 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’مغل اعظم‘، ’چلتی کا نام گاڑی‘، ’برسات کی رات‘ اور ’مسٹر اینڈ مسز 55‘ شامل ہیں۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل وومن ڈے پر نیویارک ٹائمز نے 15 قابل ذکر خواتین پر ’تعزیتی مضمون‘ شائع کی جس میں مادھوبالا بھی شامل تھیں۔
