پانی کی مؤثر تقسیم: ارسا کا واٹر انسپکٹرز کی تعیناتی کےلیے واپڈا کو خط
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پنجاب اور سندھ میں پانی کی تقسیم کی مؤثر نگرانی کےلیے ملک کے 9 اہم بیراجوں اور واٹر ہیڈ ورکس پر واٹر انسپکٹرز تعینات کرنے کےلیے واپڈا کو خط لکھ دیا۔
چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان کی طرف سے خط میں چیئرمین واپڈا سے فوری طور پر آبی تکنیکی ماہرین کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں پنجاب میں تونسہ، رسول، مرالہ، تریمو، پنجند ہیڈورکس اور چشمہ بیراج پر واٹر انسپکٹرز تعینات کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ سندھ میں گدو سکھر اور کوٹری بیراج پر تکنیکی ماہرین تعینات کرنے کا کہا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل نے 24 مئی کے اجلاس میں آبی وسائل کی تقسیم کو شفاف بنانے کی ہدایت کی تھی۔