آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر یا ملتوی ہونے کی تردید کر دی

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان آئی ایم ایف پرو گرام ملتوی ہونے کی خبروں تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک ہے ، پروگرام ملتوی یا تاخیر کا شکار ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، بعض ٹوئٹس اورخبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے مؤخرکیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویب سائیٹ کی خبر بھی شیئر کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ایک مرتبہ پھر معطل کردیا گیا ہے، ویب سائیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے اس مرتبہ اپنا پروگرام ادارے کے انسداد بدعنوانی قانون اور بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے،جبکہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات میں دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے اور معاہدے کے مطابق ٹیکس اور لیوی کے نفاذ لگانے کے اقدام کرکے آئی ایم ایف پروگرام بحال کرایا ہے۔

یہ واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 6 ارب ڈالر کے پروگرام پر 2019 میں دستخط ہوئے تھے تاہم وہ پروگرام گذشتہ مارچ کے مہینے سے تعطل کا شکار ہے،پاکستان کے کم فارن ایکسچینج ریزروو کے پیش نظر حکام کی خواہش ہے کہ آئی ایم ایف نہ صرف قسطیں جاری کرے بلکہ پروگرام کی مدت اور حجم میں بھی توسیع کرے۔

پروگرام کے حوالے سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل متعدد دفعہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر چل رہا ہے۔

Back to top button