آج کا پاکستان مضبوط اور دفاع ناقابل تسخیر ہے: مریم نواز
جنگیں ہتھیاروں سے نہیں، ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب؛ پاک فوج کے افسران، جوانوں، شہداء اور غازیوں کو سلام

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان مضبوط ہے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
یوم دفاع اور شہدائے پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا ہے کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پاک فوج کے افسران، جوانوں، شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں کی سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آپریشن رد الفساد میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے نئے معیار قائم کیے اور آج وطنِ عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
