آریان کی درخواست ضمانت ایک مرتبہ پھر مسترد

ممبئی کی عدالت نے منشیات کے استعمال میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت ایک مرتبہ پھر مسترد کر دی ہے ، عدالت میں آریان کی نئی فلم کے حوالے سے ساتھی اداکارہ کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ کو بھی عدالت میں‌ پیش کر دیا گیا ہے۔

ممبئی کی عدالت میں آریان خان کی آج درخواستِ ضمانت پر کی جانیوالی سماعت سے قبل واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں ان دونوں نے منیشات سے متعلق گفتگو کی تھی۔

علاوہ ازیں آریان خان کی منشیات فروخت کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی آڈیو بھی عدالت میں پیش کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آج ممبئی کی خصوصی عدالت منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

Back to top button