آزاد کشمیر کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا

آزادکشمیرکا ایک کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپےکا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے آزادکشمیر اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جس میں غیرترقیاتی اخراجات کےلیے ایک کھرب 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ ترقیاتی اخراجات کےلیے 24 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ریاستی آمدنی کا تخمینہ ایک کھرب 13 ارب 50 کروڑ روپےلگایا گیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 28 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ کورونا سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے ایک ارب 12 کروڑ 15 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں ایلیمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن کےلیے ایک ارب 97 کروڑ 50 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کےلیے 23 کروڑ 50 لاکھ، برقیات کےلیے ایک ارب 10 کروڑ، زراعت اور امورحیوانات کے شعبے کےلیے 38 کروڑ 20 لاکھ جب کہ تحفظ ماحولیات کے منصوبوں کےلیے 7 کروڑ اور سیاحت کےفروغ کےلیے 20 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button