آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور نیب ریفرنس دائر

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا۔
آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدر کے سابق اسٹینوگرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کرکے 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، کرپشن کے پیسے سے آصف زرداری نے گھر بھی خریدا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ بھیجی گئیں۔ معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی بنائی گئی، جس نے آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button