آنے والے دنوں میں ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے

وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام کا کہنا ہے کہ آنے والےدنوں میں ایران اور عمان سے ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیّد فخر امام کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کو تلف کرنے کےلیے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں، ٹڈی دل کو تلف کرنے کےلیے اپنی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، ٹڈی دل سے پیدا صورتحال کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں آپریشن کے ساتھ سروے بھی کیا جا رہا ہے، افریقہ سے بذریعہ عمان اور ایران ٹڈی دل کے آنے کا خدشہ ہے، ٹڈی دل کے مستقبل میں حملے کو روکنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی روک تھام کےلئے 26 ارب روپےکا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس میں سے14 ارب روپے وفاق اور 12 ارب روپے صوبے دیں گے۔ سیّد فخر امام کا کہنا تھا کہ انسدادِ ٹڈی دل کےلیے فوج، این ڈی ایم اے، این ایل سی سی حکام خراج تحسین لائق ہیں، ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی اداوں سے وزارت کے معاملات چل رہے ہیں، انسداد ٹڈی دل ورلڈ بینک سے 200 ملین اور اے ڈی بی سے 150 ملین ڈالر ملیں گے۔
