ابوظہبی سے لاہور آنیوالی پرواز حادثے سے بچ گئی

پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ پرواز پی کے 264 کو لاہور کے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ منتقل کیا گیا۔

لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کے بعد سیالکوٹ سے ٹیک آف کے وقت جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا، اے پی بی ایل سی رجسٹریشن کے طیارے کے دوبارہ لینڈنگ کے دوران 3 ٹائر برسٹ ہوگئے۔

طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا تاہم اس کے مسافروں کو بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا، ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو فعال کرنے کے لیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کر دیئے گئے ہیں، متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے کے بعد قومی ایئر لائن کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔

Back to top button