ڈالر 250  روپے تک آ جائے گا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈالر کے 250 تک آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے مسائل پر ایکشن ہو رہے ہیں، افغان تارکین کے مسئلے پر بھی بات ہوئی ہے۔

کراچی میں وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پورے پاکستان میں فائیو سٹار ہوٹل بننے چاہئیں، تاجروں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ سستی بجلی، گیس کی سپلائی صنعتکاروں اور صارفین تک پہنچے اس پر بات ہوئی ہے، وزراء ہر مہینے کراچی کے صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے، مسائل اتنے گمبھیر ہیں کہ تین گھنٹے مسائل سنتے رہے، گیس اور پانی کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

Back to top button