نگران وزیراعظم امریکہ کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکہ میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک سے لندن پہنچ گئے ہیں۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے امریکا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک سے خصوصی پرواز میں نیویارک سے برطانیہ پہنچے۔
خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر لندن لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سفارتی عملے اور دیگر شخصیات نے استقبال کیا۔
