احتجاج کا خوف، نسلہ ٹاور کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے احکامات پر گرانے کا عمل جاری ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے عمارت کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل جاری ہے اور نسلہ ٹاور کو گرانے والے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ عمارت کو گرانے کے لیے مزدور 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں کام کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ عمارت کو گرانے کے عمل کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیمولیشن کے دوران کچھ افراد امن و امان کی صورت حال خراب کر سکتے ہیں اس لیے عمارت کا ڈیمولیشن مکمل ہونے تک نسلہ ٹاور کے اطراف چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پرپابندی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کے کام میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Back to top button