سندھ میں کرونا کی بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ

کرونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ نے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری محکمہ صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے پر سندھ میں بوسٹر ڈوز کو لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں لگ رہی ہے تاہم بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا۔سیکرٹری محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
خیال رہے کہ کرونا کی نئی انتہائی خطرناک قسم دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے اور پاکستان نے بھی اس حوالے سے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
