اداکارعدنان صدیقی کی بانسری بجانے کی سوشل میڈیا پر دھوم

اداکارعدنان صدیقی نے ایک بارپھر ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ گانے پر بانسری بجا

پر کافی واہ واہ سمیٹی۔

مایہ نازاداکارعدنان صدیقی جتنی اچھی اداکاری کرتے ہیں اتنی ہی اچھی بانسری بجانا بھی جانتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ کافی سارے پرانے گانوں پربانسری بجا کرمداحوں سے داد حاصل کرچکے ہیں اور اب ایک بارپھراداکار کی خوب واہ واہ ہورہی ہے۔

اداکارنے اپنے انسٹا گرام پرایک وڈیواپ لوڈ کی جس میں ان کا بھتیجا بالی ووڈ فلم ’راجا ہندوستانی‘ کے معروف گانے ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ گارہا ہے جس پراداکاربیک گراؤنڈ پربانسری بجا رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

مداحوں کوعدنان صدیقی کی یہ وڈیو بے حد پسند آرہی ہے جب کہ عدنان صدیقی نے وڈیو کے کیپشن میں خود بھی لکھا کہ وہ اس سے بہترسرگرمی کی خواہش نہیں مانگ سکتے تھے۔

Back to top button