اداکارہ امر خان طوفان میں رپورٹنگ کرنے والی صحافی کی معترف

گزشتہ ہفتے بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان تاؤتے اگرچہ خوشقسمتی سے پاکستان نہیں آیا، تاہم مذکورہ طوفان کی وجہ سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مٹی کا تیز طوفان، شدید گرمی اور اچانک بارش ہوئی تھی۔تین دن قبل اچانک ہونے والی بارش سے قبل کراچی میں تین دن تک انتہائی تیز گرم ہوائیں چلتی رہی تھیں اور پھر اچانک موسم تبدیل ہوگیا تھا اور شہر بھر میں مٹی کے طوفان کے بعد بارش ہوگئی تھی۔مذکورہ مٹی کے طوفان اور بارش کے دوران جہاں مرد رپورٹر فیلڈ میں کام کرتے دکھائی دیے، وہیں نجی ٹی وی سما کی خاتون رپورٹر بھی فیلڈ میں دکھائی دیں۔
زم زم خان نے 19 مئی کو کراچی کے فیریئر ہال پارک سے مٹی کے طوفان کے دوران رپورٹنگ کی تھی۔

Back to top button