موجودہ دور میں فنکار کیلئے اپنی شناحت بنانا مشکل

اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فنکار کا اپنی شناحت بنانا سب سے مشکل کام بن گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینلزکی تعداد بڑھ جانے کے باوجود موجودہ دورکے فنکار50 ڈراموں میں کام کرنے کے باجود سٹار نہیں بن پاتے ۔20 برس قبل صرف ایک سرکاری ٹی وی پرپہلی سیریل کی پہلی قسط نشرہوتے ہی راتوں رات فنکار ملک گیر شہرت پالیتاتھا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نمائندہ دنیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ان کے تجربات نئے فنکاروں کے لئے کسی بھی طرح سے اکیڈمی سے کم نہیں ۔ سیٹ پر سینئرفنکاروں سے جوگائیڈلائین ملتی ہے اس سے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے میں حوصلہ مل جاتاہے ۔ موجودہ دور میں فلموں کامستقبل روشن نظرنہیں آتا اس جانب جانے کی آفرملنے کے باوجود فیصلہ نہیں کیا ۔
