اداکارہ یاسرہ رضوی نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا؟

خود سے 10 برس چھوٹے شوہر کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والی اداکارہ یاسرہ رضوی جو ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں نے کامیاب زدواجی زندگی کا راز بتا دیا، اداکارہ نے 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈرامہ روڈیوسر عبدالہادی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جبکہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں بھی کی جاتی رہیں کہ ’اداکارہ نے کسی بچے سے شادی کرلی ہے۔
اداکارہ عام طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے شوہر کے ساتھ بہت کم تصاویر شئیر کرتی ہیں جس کی وجہ سے یہ بھی افواہیں بھی پھیلائی گئیں کہ دونوں کی طلاق ہوگئی ہے۔
تاہم انہوں نے ایک بار عبدالہادی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے فلسفیانہ انداز میں شوہر سے علیحدگی کو لوگوں کی سوچ اور قیاس آرائیاں قرار دیا تھا اور لکھا تھا کہ لوگ آسانی سے دوسروں کے جدا ہونے سے متعلق سوچتے ہیں ۔
شادی کے ایک سال بعد اداکارہ ایک انٹرویو میں بھی بتا چکی ہیں کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا، بعدازاں 2021 میں جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ یاسرہ رضوی اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں، حال ہی میں یاسرہ رضوی نے لمبے عرصے بعد ٹی وی شو میں شرکت کی۔
اداکارہ نے تابش ہاشمی کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں اور بتایا کہ یہ ایک حقیقی بات ہے کہ عبدالہادی مجھ سے بہتر آدمی ہے، اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عبدالہادی کے ساتھ شادی میری خوش قسمتی ہے، میری اور عبدالہادی کی کامیاب شادی کا راز دوستی ہے۔
یاد رہے کہ یاسرہ رضوی کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ’ڈنک‘، ’دل نا امید تو نہیں‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں، جبکہ انہوں نے کامیاب فلم ’چڑیل‘ میں بھی اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں تاہم اب وہ ہدایت کاری پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں، انہوں نے پروگرام میں یہ بھی بتایا کہ اداکاری کرنا آسان ہے لیکن انہیں ہدایت کاری کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

Back to top button