اداکار ایوب کھوسہ کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

ملک میں مہنگائی کے طوفان سے اداکار بھی متاثر ، معروف ٹی وی اداکار ایوب کھوسہ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کے طور پر کراچی کی‌ گلیوں میں سائیکل چلائی۔

سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے اس حوالے سے کہا کہ غریب لوگ مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور غریب شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی طور پر سائیکل چلا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

Back to top button