لفٹوں کے ایک ہزار سے زائد بٹنوں والی دیوارکی تعمیر

جاپان میں لفٹس بنانے والی معروف کمپنی نے اپنے تیار کردہ ایک ہزار سے زائد بٹنوں کو ایک دیوار پر آویزاں کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے ، کمپنی مذکورہ بٹنوں‌ کو عرصہ دراز سے آرڈر پر تیار کر رہی ہے۔

دیوار کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر لگائے گئے بٹنز کو باآسانی دبایا جا سکتا ہے ، بٹنوں کا یہ مجموعہ کمپنی کی تاریخ اور آرڈر کو ظاہر کرتا ہے جو 1933 سے قائم کی گئی تھی ، کمپنی کے اندر نصب ایک بہت بڑے پینل پرایک ہزار سے زائد بٹن لگے ہیں۔

شیمادا ڈینکی سیساکوشو نامی یہ کمپنی 88 برس سے لفٹوں کے بٹن تیار کر رہی ہے ، دھاتی پینل پر لگے ان بٹنوں کو بچے دبا کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ ہر بٹن دبانے پر روشن ہوجاتا ہے ، اس سے بچوں کو مزید تحریک ملتی ہے۔

جیسے ہی ٹوئٹر پر اس کی تصاویر جاری ہوئی لوگوں کی اکثریت نے کہا کہ وہ بھی فیکٹری جاکر لفٹ کے بٹنوں کو دیکھیں گے۔ تاہم کمپنی نے کہا ہے کہ وہ بٹن دبانے کا ایک مقابل رکھے گی جسے بٹن پریسنگ میراتھن کا نام دیا گیا ہے۔

فیکٹری انتطامیہ سے سب سے زیادہ طبع آزمائی والے بٹن اور سب سے کم دبائے جانے والے بٹن کےبارے میں بھی بتایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگوں کے ایک ہجوم نے کمپنی کے دورے کی درخواست دی ہے اور اب کمپنی نے کہا ہے کہ اگلے برس کے جون تک ان کے پاس تاریخ موجود نہیں۔

Back to top button