گوری خان کی ممبئی کی جیل میں بیٹے آریان سے ملاقات
آریان خان کی ضمانت نہ ہونے پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بیٹے سے ملاقات کے لیے ممبئی کی جیل پہنچ گئیں۔
آریان خان کے والد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ بھی گزشتہ ہفتے بیٹے آریان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے تقریباً 18 منٹ بیٹے سے ملاقات کی۔
آریان خان والد سے جیل میں ملاقات کے دوران زار و قطار روپڑے تھے ، گوری خان کی جیل آمد کے موقع پر جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ گوری کی آریان سے ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
یاد رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا۔
