مائیکل جیکسن سٹریمنگ دنیا کے نمبر ون آرٹسٹ قرار

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کی موسیقی کا جادو وقت گزرنے کے باوجود کم نہیں ہوا۔ اپنی وفات کے 17 برس بعد بھی مائیکل جیکسن عالمی سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دنیا کے سب سے مقبول آرٹسٹ بن گئے ہیں۔

حالیہ عالمی ڈیجیٹل رینکنگ کے مطابق مائیکل جیکسن نے موجودہ دور کے بڑے ناموں، جن میں ٹیلر سوئفٹ، جسٹن بیبر اور معروف کے پاپ گروپس شامل ہیں، کو نمایاں فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’’مائیکل‘‘ کی غیرمعمولی کامیابی نے ان کے کلاسک گانوں کو ایک بار پھر نئی نسل میں مقبول بنادیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے بعد 70 اور 80 کی دہائی کے ان کے مشہور گانے دوبارہ عالمی سٹریمنگ چارٹس میں تیزی سے اوپر آنے لگے، جس کے نتیجے میں وہ عالمی سطح پر پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔

 

Back to top button