‘ارطغرل غازی’ کے کردار دوآن ایلپ کی اسلام آباد میں سیر و سیاحت

شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے اسٹار جاوید جیتن گُنیر ان دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
ترکش اداکار جاوید جیتن گُنیر کی جانب سے تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن پر متعدد پاکستانی اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے انہیں خوش آمدید بھی کہا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ارطغرل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے جاوید جیتن گُنیر بدھ کے دن اسلام آباد پہنچے تھے۔
ترک اداکار کے پاکستان آتے ہی مداحوں کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا جا رہا تھا جب کہ ٹوئٹر پر جاوید جیتن گُنیر کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر تھا۔
واضح رہے کہ جاوید جیتن گُنیر نے ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست اور بہادر سپاہی دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کیا تھا۔

