اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے

کرونا کیسز میں بتدریج کمی کے بعد ملک میں ڈینگی نے سراٹھانا شروع کر دیا ہے، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے 62 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 1724 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 ، مردان 17، صوابی 5 اور ضلع خیبر میں 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 384 سے تجاوز کر گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں مزید 44 افراد میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 571 تک جا پہنچی ہے ۔
ملتان کے نشتر ہسپتال میں 10 ، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈینکی کے 9 مریض زیر علاج پائے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ملک بھر کے شہروں میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنے گھر اور گھر کے باہر پانی مت کھڑا ہونے دیں۔
