اسلام آباد میں پیدائش واموات کے سرٹیفکیٹس کی فیس میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پیدائش واموات کے سرٹیفکیٹس کی فیس ہوش ربا کرتے ہوئے 110 روپے سے بڑھا کر300 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔
نئی فیسوں کے مطابق پیدائش یا انتقال سے متعلق سرٹیفکیٹس کے ایک ماہ کے اندر حصول کی فیس 110 روپے سے بڑھا کر 300 روپے اور ایک سال کے بعد رجسٹریشن پر مقررہ فیس 230 سے بڑھا کر 600 روپے کردی گئی۔
پانچ سال بعد سرٹیفکیٹ لینے والوں کیلئے یہ فیس 680 سے بڑھا کر روپے 1200 ہوگئی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹریڈ لائسنسنگ کی مد میں سب سے زیادہ اضافہ کرکے انہیں اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بڑے ہوٹلز کی سالانہ فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 24 لاکھ روپے کر دی گئی جب کہ تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کی فیس سالانہ 12 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اجلاس میں ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کی فیس 20ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی جبکہ سی این جی اور پٹرول پمپس کی فیس 25ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button