نیا چیلنج#WhatsInYourDabba بالی وڈ فنکاروں میں مقبول

سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر ایسے مختلف دلچسپ چیلنجز سامنے آتے رہے ہیں جن میں عام افراد سے لیکر مشہور و معروف افراد بھی خوب دلچسپی لیتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ان چیلنجز کی ویڈیو ز انٹرنیٹ پر ہر طرف وائرل ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ تاہم اب ایسا ہی ایک چیلنج #WhatsInYourDabba کے نام سے بالی وڈ فنکاروں میں بے حد مقبول ہو رہا ہے ۔#WhatsInYourDabba یعنی آپ کے ڈبے میں کیا ہے ؟کے نام سے یہ نیا چیلنج لوگوں کے اس تجسس اور ان میں کھانے اور صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں شروع کیا اور اس چیلنج کے تحت بڑے فلم سٹارز ان کھانوں کے ساتھ اپنی تصاویر لگا رہے ہیں جو وہ روزمرہ کی زندگی میں کھاتے ہیں۔ اس چیلنج میں ٹوئنکل کھنہ نے چقندر کی ٹکیوں کے ساتھ اپنی تصویر لگائی، جبکہ ان کے شوہر اکشے کمار کے ڈبے سے ٹوسٹ کے ساتھ اواکاڈو، اخروٹ کے دودھ میں تخم ملنگا اور پھل نکلے۔

اکشے کمار

آپ جاننا چاہیں گے کہ 46 سال کی عمر میں 26 کی نظر آنے والی ملائکہ اروڑہ خان کے ڈبے سے کیا نکلا۔تاہم یہ سن کر آپ کو زیادہ خوشی نہیں ہوگی کیونکہ ملائکہ کے ڈبے سے توری سے بنے ہوئے نوڈل اور کچھ ابلی ہوئی گاجریں نکلیں ساتھ وہ ہر روز جم بھی جاتی ہیں جس کے بعد توری کے نوڈل اور ابلی گاجروں کا کیا حال ہوتا ہو گا۔

ملائکہ اروڑا

آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ کترینہ کیف اکثر بھاپ میں تیار کی گئی اِڈلی اور سامبر کھاتی ہیں۔

کترینہ کیفان سب میں سب سے اچھا ڈبہ اداکارہ راکل پریت کا تھا جن کی پلیٹ میں پالک اور جوار کی روٹی، بھنڈی کی سبزی اور ہری دالیں نظر آئیں۔

راکل پریت سنگھجبکہ توشار کپور خالص پنجابی انداز میں دال روٹی اور سبزی کی تھالی لیے بیٹھے تھے۔ ان کے علاوہ اداکارہ نیلم اور ملکہ شیراوت کے ڈبوں میں سلاد تھی۔ ان سب کے ڈبوں کی ایک خاص بات کم مقدار اور صحت مند خوراک تھی کیونکہ ہم جیسا کھاتے ہیں ویسے ہی نظر آتے ہیں۔تاہم امید ہے کہ آنیوالے دنوں میں مشہور و معروف افراد کے علاوہ یہ چیلنج ایسے عام افراد میں بھی یقیناً مقبول ہو گا جو اپنی صحت کے حوالے سے خاص فکر مند ہوتے ہیں اور بہتر سے بہتر خوراک اپنے لنچ بکس میں رکھنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی چیلنجز سامنے آتے رہے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ہر عمر کے افراد میں خوب مقبول ہوئے ، جن میں 2016میں آنیوالا#mannequin challenge جس کے ذریعےلوگ مجسمے کی طرح روپ دھار کر ساکت ہو جایا کرتے تھے اور اپنی ویڈیو دوستوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کرتے تھے ، اسی طرح کا ایک چیلنج #kiki challenge کے نام سے بھی جہاں سوشل میڈیا صارفین میں بے حد پسند کیا گیا وہیں اس خطرناک چیلنج پر تنقید بھی کی گئی، اس میں لوگ چلتی ہوئی گاڑی سے نکل کر میوزک کے ساتھ ایک مخصوص ڈانس کی ویڈیو بنا کر دیگر افراد کو اپنے خطرناک چیلنج کو پورا کرنے کا مظاہرہ دکھاتے تھے ۔ایسا ہی ایک چیلنج #Bucket challenge کے نام سے سامنے آیا جس کو مشہور افراد سے لیکر عام افراد میں بھی خاصہ پسند کیا گیا اور اس چیلنج میں ٹھنڈے پانی سے بھری بالٹی کو اپنے سر پر انڈیل لیا جاتا اور دیگر دوستوں کو چیلنج کیا جاتا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ بھی اس عمل کو دہراتے ہوئے اپنی ویڈیو شئیر کریں۔
گزشتہ برس #Ten year challenge کے نام سے آنیوالا چیلنج بھی بے حد دلچسپ رہا جس میں سوشل میڈیا صارفین اپنی 10 سال پرانی تصویر کے ساتھ اپنی نئی تصویر لگا کر سب کو دکھا تے اور بتاتے کہ 10 سال گزرنے کے بعد ان میں کس حد تک تبدیلی آئی۔ جبکہ گزشتہ سال ہی #Bottle cap challenge نے بھی لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button