گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نےٹریوس کیلسی سے شادی کرلی

بے شمار کاؤنٹ ڈاؤنز  اور  وائرل افواہوں کے بعد معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے  امریکی فٹبال سٹار ٹریوس کیلسی کے ساتھ شادی کرلی۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے 3 جولائی کو نیویارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں شاہانہ انداز میں شادی کی۔ اس موقع پر ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کو خصوصی روشنیوں سے سجایا گیا تھا، جہاں ایک ہزار سے زائد مہمانوں اور ہالی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا اعلان دنیا کے سامنے بالکل ایسےکیا گیا جیسے یہ ان کے کسی میوزک ویڈیو کا منظر ہو۔ میڈیسن سکوائر گارڈن کے باہر بل بورڈز جامنی روشنی سے  روشن تھے

شادی میں شرکت کرنے والوں میں گیگی حدید، بریڈلی کوپر، ایڈ شیرن، ایلی گولڈنگ، بریڈ پیزل، جینیفر لوپیز اور دیگر سٹارز شامل تھے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شاہانہ تقریب پرتقریباً 20 ملین ڈالر یعنی 5.68 ارب روپےخرچ ہوئے۔

 

Back to top button