مودی کو ملنے والے متعدد عالمی اعزازات متنازع نکلے،پول کھل گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملنے والے متعدد عالمی اعزازات متنازع نکلے۔برطانوی جریدے نےمودی کےاعزازات کاپول کھول دیا۔

برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مختلف غیر ملکی دوروں کے دوران ملنے والے اعزازات پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے متعدد ایوارڈز ایسے ہیں جو یا تو ان کے دورے سے چند روز قبل تخلیق کیے گئے یا پھر ان کے وہ پہلے اور تاحال واحد وصول کنندہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مودی کے بیرونی اعزازات اب بھارت میں سیاسی تنازع کا موضوع بنتے جا رہے ہیں اور ان پر اندرونِ ملک بھی بحث جاری ہے۔

دی گارڈین کے مطابق نریندر مودی کو سیشلز میں دیا گیا ایوارڈ ان کی آمد سے صرف 3 روز قبل متعارف کرایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی اس نئے اعزاز کے پہلے اور اب تک واحد وصول کنندہ ہیں۔

Back to top button