اعظم سواتی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پرنوٹس جاری

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے این اے 15سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے این اے 15سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انوراور جسٹس سید ارشد علی نے سماعت کی۔عدالت نے الیکشن کمیشن اوراعتراض کنندہ محمد صفدر کونوٹس جاری کردیا۔

وکیل درخواست گزار کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے کا جوکیس ہے یہ2022کاہے۔

عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 11جنوری کو جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ایف آئی اے سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

Back to top button