افغانستان میں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوگا

افغانستان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں باہمی تجارت کے دوران تمام لین دین مقامی افغان کرنسی میں کیا جائے گا ۔

گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین پاکستانی کرنسی میں ہو گا لیکن اب اس حوالے سے طالبان سے وضاحت کر دی ہے۔

طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہو گا۔افغان طالبان کا کہنا ہے ملک کی شناخت بہت اہم ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو وطن کے مادی اور روحانی مفادات کے خلاف ہو۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بڑے چھوٹے تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوں گے۔

Back to top button