شمالی کوریا کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل نے 1500کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
شمالی کوریا امور کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ شمالی کوریا کا پہلا کروز میزائل ہے جو جوہری مواد لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کوپڑوسی ملکوں سمیت عالمی برادری کے لیے خطرہ قراردے دیا ہے۔
