افغانستان میں دو بم دھماکے ، 15 افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان
بلالکریمی نے بھی کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
بلال کریمی کے مطابق دونوں دھماکے کابل میں سالدار محمد خان داؤد ملٹری ہسپتال کے قریب ہوئے ادھر افغان میڈیا نے بتایا کہ دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق داعش کے جنگجو ملٹری اسپتال کے داخلی دروازے کے قریب دھماکے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگئے۔ دریں اثنا، سالدار داؤد خان ملٹری ہسپتال میں داعش کے جنگجوؤں کی امارت اسلامیہ کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
