افغانستان میں چند گھنٹوں کے دوران 5 زلزلے، 14 اموات

افغانستان زلزلوں سے لرز اٹھا، چند گھنٹوں کے دوران 6 اور اس سے زائد شدت کے پانچ زلزلوں سے 14 افراد چل بسے ، سینکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

آج دوپہر سے اب تک افغانستان میں زلزلے کے پانچ جھٹکے آ چکے ہیں، پانچواں جھٹکا 2 بجکر41 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی، نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں آدھے گھنٹے کے اندر تین شدید زلزلے آئے۔

زلزلے کا پہلا جھٹکا 12 بجکر 11 منٹ پر آیا جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، دوسرا جھٹکا 12 بجکر 19 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ تیسرا زلزلہ 1 بجے کے قریب آیا جس کی شدت 6.2 بتائی جا رہی ہے۔

زلزلے کے بعد ابتدائی طور پر 14 اموات اور سینکڑوں زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Back to top button