افغان وزیراعظم کی پاکستان کیلئے مسائل پیدا نہ کرنے کی یقین دہانی

افغان وزیراعظم ملامحمد حسن نے جے یو آئی کےامیرمولانافضل الرحمان کو پاکستان کیلئے مسائل پیدا نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمان کی دورہ افغانستان کے دوران افغان وزیراعظم ملامحمدحسن اخوند سے ملاقات ہوئی۔

جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ افغانستان میں اسلامی نظام مزید مستحکم ہوگا۔مستحکم اسلامی نظام کے اثرات اسلامی دنیا تک پہنچیں گے۔

افغان وزیراعظم کاکہنا ہے کہ افغانستان کسی بھی پڑوسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے علمائے کرام کا کرداراہم ہے۔

Back to top button