الزام تراشیوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونےچاہئیں۔صرف پیپلزپارٹی ہی الیکشن مہم چلارہی ہے۔باقی پارٹیاں کہتی ہیں سردی ہوگی الیکشن نہ کرائیں۔الزام تراشیوں کی سیاست پریقین نہیں رکھتا۔ہر سیاستدان کا احترام ہے۔الیکشن میں کسی جماعت کو روکنا نہیں چاہیے۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو انتخابات لڑنے کی اجازت مل رہی ہے ۔کسی کو اگر لاڈلہ بننے کا شوق ہے تو بن جائے۔