امریکا:کنسرٹ میں بھگدڑ سے 8 افراد ہلاک

میوزیکل کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں 8 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔بھگدڑ کا واقعہ ہیوسٹن میں تیسرے سالانہ ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 50 ہزار کے قریب افراد میوزک فیسٹیول میں موجود تھے اور بھگدڑ اس وقت مچی جب لوگ سٹیج کے قریب پہنچے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ، بھگدڑ سے 8 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

Back to top button