برازیل کی معروف گلوکارہ طیارہ حادثے میں ہلاک

طیارہ حادثہ میں برازیل کی معروف گلوکارہ ماریلیا مینڈونسا ہلاک ہوگئیں۔ 26 سالہ گلوکارہ ماریلیا کی طیارے حادثے میں موت کی برازیلین حکام نے تصدیق کر دی۔

جنوب مشرقی ریاست میں گلوکارہ کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ، دیگر چار افراد کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، وجوہات کا سراغ لگایا جا رہاہے۔

ماریلیا 2016 میں برازیل کی قومی اسٹار بن کر ابھریں جب کہ انہوں نے 2019 میں گریمی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ۔

طیارے کے اڑان بھرنے سے قبل گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے بعد ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

Back to top button