امریکا کی جانب سے اسرائیل کی مدد کیلئے بیڑہ بھیجنے پرحماس کاردعمل

امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کے اعلان پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف ’جارحیت‘ قرار دیدیا۔
حماس نے کہا کہ اسرائیل کیلئے اعلان کردہ امریکی امداد فلسطینیوں کے خلاف ‘جارحیت’ کے مترادف ہے۔امریکی بحریہ کی کمک بھی اسرائیلی فوج کا مورال بلند نہیں کر سکے گی۔
یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا جنگی بیڑہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
