امریکہ اور کینیڈا میں شدید برف باری ،83افراد ہلاک

امریکا اور کینیڈا میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔83افراد جان کی بازی ہار گئے
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدید برفباری کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کے پیش نظر گاڑیاں تو گاڑیاں سڑکوں پر پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا۔
شدید برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی دیکھنے میں آئے۔
