امریکی شخص کا1منٹ میں 31 قمیضیں طے کرنے کا عالمی ریکارڈ

امریکہ میں ایک شخص نے 1 منٹ میں 31 قمیضیں طے کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا ، جس کے بعد اس  کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، نے 31 قمیضیں طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 23 قمیضوں کو طے کر کے بنایا گیا تھا۔

رپورٹس کےکے مطابق عالمی ریکارڈ بنانے والے امریکی ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے مختلف طریقوں کو آزمایا تاکہ تیزی سے قمیضوں کو طے کیا جاسکے۔ڈیوڈ رش نے اس سے قبل کم وقت میں پانچ قمیضیں ہینگر میں ٹانگنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Back to top button