امریکی طبی جریدے نے چینی کورونا ویکسین سائنو فارم کے مؤثر ہونے کی تصدیق کردی

چین کی تیارکردہ سائنو فارم ویکسین کےکورونا وائرس پر کامیابی سے قابو پانے کی امریکی جرنل نے بھی تصدیق کردی۔
جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے سائنوفارم ویکسین کے اثرات کے مشاہدات پر مبنی تازہ ترین تحقیق کے نتائج جاری کردیے۔ سائنوفارم کورونا پر 72 سے 78 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی۔
40 ہزار 832 رضاکاروں پر مشتمل تحقیق متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور اردن میں کی گئی۔
تحقیق کے مطابق دوسری خوراک ملنے کے دو ہفتے بعد جائزے میں کوئی بھی رضاکار شدید انفیکشن میں مبتلا نہیں ہوا۔
اس سے قبل رواں ماہ ہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی سائنوفارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی ۔
خیال رہے کہ سائنو فارم ویکسین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی شہریوں کو لگائی جارہی ہے۔
