آزادکشمیرکےالیکشن کاشیڈول تبدیل،مرحلہ وارکرانے کااعلان

آزادکشمیر میں آئندہ ہفتے ہونیوالے الیکشن کا شیڈول تبدیل،الیکشن کمیشن نےانتخابات فوج کی نگرانی میں مرحلہ وار کرانے کا اعلان کردیا۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہوگی،  تیسرے مرحلے کے انتخابات پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخابات مظفر آباد ڈویژن کے ساتھ 2  اگست کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر  آزاد کشمیر کا کہنا ہےکہ آزادکشمیر میں مرحلہ وار انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، پاک فوج کی نفری کی دستیابی کی بنیاد پر انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Back to top button