معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کا کہنا ہےکہ معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نےکہا کہ ہرپاکستانی کو معرکہ حق میں کامیابی پر فخر ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہے،کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا  کہ میری اطلاع کے مطابق نورین نیازی کا انٹرویو 3 ماہ پراناہے تاہم یہ ان کےذاتی خیالات ہیں، یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم یہ ہی کوشش کررہے تھےکہ حالات بہترہوجائیں، یہ ہی کہیں گے کہ پرانی چیزوں کو نہ چھیڑا جائے، یہ وقت ایک فٹ پیچھے جانے کا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے، جوش خطابت میں کچھ چیزیں نکل جاتی ہیں، لیکن جو غلط ہے غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کچھ چیزوں پرلب کشائی نہیں ہونی چاہیے تاکہ حالات بہتری کی جانب جائیں، کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ٹچ نہ کریں۔

بیرسٹرگوہر کاکہنا تھاکہ ابھی تک آزادکشمیر انتخابات کا بائیکاٹ کا فیصلہ ہے، حالات بہترہوئے تو نظرثانی کی جاسکتی ہے، ہمارے پاس یہ رائے ضرور موجود تھی کہ بائیکاٹ کے فیصلہ پرنظرثانی کرلیں تاہم اس پر اتفاق رائے نہیں ہوا۔

Back to top button