مریم نواز کا مظفرآباد کے لیے 10 گرین بسوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ مظفرآباد کے لیے 10 گرین بسوں کا تحفہ لے کر آئی ہوں، جو جلد یہاں پر پہنچ جائیں گی، جبکہ 15 موبائل اسپتالوں کی سہولت بھی میسر آئےگی۔

مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں مظفرآباد میں مہمان بن کر نہیں آئی، یہ میرا گھر ہے، کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کبھی نہ ختم ہونے والی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتے ہیں، عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کریں ریاست کی قسمت بدل جائےگی۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ یہاں آکر تقریریں کرتے ہیں اور دوسروں پر الزامات لگا کر چلے جاتے ہیں، تو میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ بتاؤ یہاں پر حکومت کس کی ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ میں نواز شریف کی طرح جو بھی وعدہ کروں گی اسے پورا کروں گی، جن لوگوں نے آپ کے ہاتھ میں ڈنڈے تھمائے وہ آپ کے دوست نہیں ہو سکتے۔

مریم نواز نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی چھت اپنا گھر سکیم آزاد کشمیر کے عوام کے لیے بھی لے کر آئیں گے، تاکہ غریب طبقے کو بھی چھت کی سہولت میسر آ سکے۔

 

Back to top button